پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں 11روپے تک کمی متوقع

لاہور (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث ملک میں 16دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 11روپے اور ڈیزل میں فی لیٹر 9روپے کی کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے تک کی بڑی کمی کا امکان ہے۔ حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو پہلے ہی گیس پریشر میں کمی اور قلت کے سبب ڈھائی ماہ کی بندش کا سامنا ہے۔سوئی سدرن جنرل انڈسٹریز کو بھی گیس بند کر کے بھی گیس قلت ختم نہیں کرسکی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
جنرل مینجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے سوئی گیس کی فراہمی سے متعلق بیان دیا ہے کہ پشاور میں شام 4 بجے سے صبح 9 بجے تک سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شام 4 تاصبح 9 بجے سی این جی سٹیشنز گھروں کو گیس فراہمی کیلئے بند ہوں گے، غیرقانونی کمپریسرز کے استعمال پر 64 صارفین کی گیس سپلائی منقطع کردی ہے۔

#PakTurkNewsoilPakistanPetrolPrice