پٹرول کی قیمت بڑھے گی ، گیس کی قلت ہوگی ، وزیراعظم کا ریلیف پیکج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج سے متعلق قوم سے خطاب میں پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔کہتے ہیں ، مہنگائی واقعی مسئلہ ہے لیکن مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیا میں بڑھی ہے ۔
3 ے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہیں ۔ بھارت میں پٹرول فی لٹر 250 روپے، بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے کا ہے، ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھانی پڑیں گی۔اسی طرح گیس بھی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنا مجبوری ہوچکا ہے ۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑا فلاحی پروگرام شروع کیا جارہا ہے ۔ 40 ہزارخاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لارہے ہیں، سود کے بغیر قرضوں سے گھربنائے جاسکتےہیں، شہروں میں بھی سود کے بغیر 5 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائےگا۔
کامیاب جوان پروگرام کےتحت 22 ہزار بزنسز کیلئے قرضے دیے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام دے رہے ہیں،60 لاکھ اسکالرشپس پر47 ارب روپے خرچ کررہےہیں، اس میں صوبے بھی شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے بعد ہیلتھ کارڈ کا دسمبر سے پنجاب میں بھی آغاز ہورہا ہے ۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سے بھی کہا ہے وہاں ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ، پچھلی حکومت نے معیشت کا کباڑہ کردیا تھا۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے شکر گزار ہیں ان کی وجہ سے دیوالیہ نہیں ہوئے۔ ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف جانا پڑا۔ ایک سال ملک کو مستحکم کرتے رہے، پھر کورونا آگیا۔

pak turk newsپاک ترک نیوزعمران خان کا ریلیف پیکیج