پٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی ،نہ بڑھاتے تو ملکی معیشت پر مزید دبائو آتا،وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معشیت پر مزید دباؤ آتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں 85 فیصد پیٹرول 40 فیصد امیر ترین گھرانے استعمال کرتے ہیں، تجاویز آئیں موتر سائیکل چلانے والوں کو اسکیم دی جائے، وزیراعظم نے ستا پیٹرول و ڈیزل اسکیم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ایک کروڑ 40لاکھ گھرانوں کو وظیفہ دیا جائے گا، بی آئی ایس پی میں شامل خواتین کو خود ہی اسکیم میں شامل کیا جائے گا، 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، ریلیف ا سکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے 786 نمبر پر شناختی کارڈ نمبر بھیجا جاسکتا ہے،جو مستحق ہوگا اسے فوری رقم دی جائے گی، انہیں 2 ہزار روپے مہینہ ملے گا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کو سراہا گیا، غریب عوام کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور شہباز شریف کی غریب پرور ہونا روایت ہے، جو مہنگائی کا طوفان پچھلی حکومت کی وجہ سے آیا اس کا تدارک ضروری ہے، اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ ایک تہائی افراد جن کی آمدن 40 ہزار روپے سے کم ہے ان کو جون میں وظیفہ دیا جائے گا، اور اگلے سال وظیفے میں اضافہ بھی کریں گے۔
ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے اندازہ ہے کہ بسوں کے کرائے بھی بڑھیں گے، سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا معاہدہ تو ڈیزل کی قیمت 300 اور پیٹرول 260 روپے کرناتھا، ہم شوکت ترین کے والے فارمولے پر عمل نہیں کر رہے، وہ کہہ گئے تھے کہ وہ پیسے رکھ کے گئے ہیں، ہمیں بتا دیں وہ پیسے کہاں ہیں، ہمیں کہیں نہیں ملے، عمران خان نے جو کیا اس سے ملک کی معیشت دیوالیہ ہوجاتی، ہم چینی 70 روپے فی کلو بیچیں گے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی، بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں بڑھ گئی تھیں، حکومت کا ڈیزل کی مد میں سبسڈی ختم کرنے کا ارادہ تھا، 114 روپے سبسڈی ختم اور 30 روپے لیوی لگنے سے بڑھتے ہیں، ہم ابھی اضافی ٹیکس نہیں لگا رہے، پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا گیا ہے جس سے مہنگائی آئے گی، لیکن اگر پیٹرول مہنگا نہ کرتے تو زیادہ مہنگائی اور روپے کی قدر بھی کم ہوتی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روپیہ مستحکم ہوا، اسٹاک مارکیٹ سےاچھی پوزیشن آئی ہے، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے تو ملکی معشیت پر مزید دباؤ آتا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھانے کی میرے پاس کوئی سمری نہیں ہے، اور یہ بھی نہیں پتہ کہ آئندہ پیٹرول کی قیمت بڑھے گی یا نہیں، توقع تو یہی ہے کہ یکم سے پیٹرول نہیں بڑھے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ایک پراسس ہے، اوگرا سمری پیٹرولیم پھر فنانس اور اس کے بعد وزیراعظم کو جاتی ہے، ابھی تک سمری نہیں آئی اور آئے گی تو مزید غور کیا جائے گا، ابھی کل ہی قیمتیں بڑھائی ہیں مجھے نہیں لگتا 4،2 روزمیں دوبارہ بڑھیں گی۔

#ayeshaghous#financeminister#islamabad#miftahismail#PakTurkNews#petrolprice#primemminister#rates#shahbazsharifIMFPetrol