پٹرول کی قیمت میں کمی ،قومی ایئرلائن اور ریلوے نے کرایوں میں 10فیصد کم دیئے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔


وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔
پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں۔

#fare#khawajasaadrafiq#pakistaninternationalairline#pakistanrailway#PakTurkNews#railwayministerPIAtwitter