پہلا ٹی 20 ،بنگلادیش کا پاکستان کو 128 رنز کا ہدف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 128رنز کا ہدف دیدیا۔
بنگال ٹائیگرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 127رنز بنائے ہیں۔عفیف حسین نے 38 رنز بنائے جبکہ قومی فاسٹ بائولر حسن علی نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تھا۔شاہین باولرز کے نپے تلے انداز نے بنگالی بیٹنگ کا ٹاپ اور مڈل آرڈر درہم برہم کر دیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی شراکت داری اس وقت ٹوٹی جب حسن علی کی بال پر کیپر محمد رضوان نے 3 کے مجموعی سکور پر محمد نعیم کا کیچ پکڑا، انہوں نے محض ایک رن بنایا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گری، بلے باز سیف حسن شاہین باولر محمد وسیم کا شکار بنے، نجم الحسن نے بھی محمد وسیم کو کیچ پکڑایا۔
بیٹر عفیف حسین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے تاہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا اور وہ شاداب کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ کپتان محموداللہ شاہین باولر محمد نواز کی بال پر بولڈ ہو گئے۔
بابر اعظم کا میچ کے آغاز پر کہنا تھا کہ بنگلہ ٹیم کو 150 تک آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹی ٹونٹی میچوں کے مقابلوں میں شاہینوں کو بنگلہ دیش پر نفسیاتی برتری حاصل ہے، کھیلے گئے بارہ ٹی 20 میچز میں سے 10پاکستان نے جیتےجبکہ دو میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

#cricket#match#PakTurkNews#t20BangladeshPakistan