پیوٹن کی یوکرین میں جنگجو رضا کاروں کو تعینات کرنیکی منظوری

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی حمایت یافتہ باغیوں کے ساتھ جنگجو رضا کاروں کو بھی تعینات کرنیکی منظوری دیدی ہے۔
یوکرین میں روسی حمایت یافتہ باغیوں کے ساتھ 16ہزار کے قریب مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے جنگجو رضا کار جنگ میں حصہ لیں گے ۔روسی صدر کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے یوکرین میں جاری جنگ کو شدت اور تقویت ملے گی البتہ روسی فوجیوں کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی ضرور واقع ہو گی۔
کریملن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ہمیں ایسے لوگ دکھائی دیں جو پیسے کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ڈانباس میں مقیم افراد کی مدد کے لیے جانا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں تنازعات کے علاقے تک پہنچنے میں مدد کرنی چاہیے۔
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئگو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 16 ہزار رضاکار موجود ہیں جو باقاعدہ جنگجو ہیں۔
روسی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ وہ رضا کار مشرقی یوکرین کے الگ ہونے والے ڈونباس کے علاقے میں روسی حمایت یافتہ افواج کے ساتھ مل کر لڑنے کے لیے تیار بھی ہیں۔
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن روس کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کیونکہ امریکہ نے نیٹو کو ہماری سرحدوں تک پھیلا دیا ہے۔

 

#attack#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraine#vladimirputinrussia