پی آئی اے کا طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو لینے پولینڈ روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پی آئی اے کا طیارہ یوکرین سے منتقل ہونیوالے پاکستانیوں کو لینے کیلئے پولینڈ روانہ ہو گیا۔قومی ایئر لائن کا بوئنگ 777طیارہ 300پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس آئے گا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق پی کے 7787 لاہور سے صبح 7 بجکر 23 منٹ پر وارسا کیلئے روانہ ہوا، جو وارسا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لینڈ کرے گا۔طیارہ 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی ایما پر روانہ کیا گیا ہے ۔حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو باحفاظت وطن واپس لایا جا سکے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بیشتر پاکستانی طلباء اور شہری یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔

#attack#PakTurkNews#poland#ukraine#ukrainecrisis#warPakistan