پی ایس ایل 7، لاہور قلندرز کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم میں دوسری فتح کی تلاش میں میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دو دو میچز کھیل چکی ہیں ۔ جن میں دونوں کو ایک ایک مرتبہ شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
قلندرز کراچی کے ساتھ سنسنی خیز جیت کے بعد نئی فتح کیلئے پرامید ہے ۔دوسری جانب پشاور زلمی اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد پرجوش انداز میں واپسی کی خواہاں ہے ۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں قلندرز کو زلمی پر سبقت حاصل ہے ۔ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف 4مرتبہ جیت کا مزہ چکھا ہے ۔

 

#lahoreqalandars#pakistansuperleague#PakTurkNews#peshwarzalmi#psl7