پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن بنانے کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے آڈیو لیکس معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کی۔کمیشن سےوزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق اورراجہ پرویزاشرف سے انکوائری کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم ، رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر سمیت نامزد شخصیات کے خلاف کریمنل پروسیڈنگزکی ہدایت کی جائے۔
اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وزیر اعظم اور کچھ وفاقی وزرا کی آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں۔آڈیو لیکس میں درخواست گزارکو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش بنائی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزارکو ٹارگٹ کیا گیا۔درخواست میں اڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ شامل کیا گیا ۔نئی صورتحال پیدا ہونے پر عدالت سے استدعا ہے کہ نوٹس لے۔

#asadumer#islamabad#pakturkenews#pti#supremecourt