اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی مشروط اجازت مل گئی۔ پی ٹی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان 35شرائط پر معاہدہ طے پا گیا ۔
اسلام آباد کی انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں انتظامیہ نے 35 شرائط رکھی ہیں۔انتظامیہ نے علی نواز اعوان کی درخواست پر اجازت دے دی۔
معاہدے کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، سپیکر اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال مروجہ قانون کے مطابق کیا جائے گا، ریلی کے منتظمین شرکاء کی چیکنگ اور اندرونی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، کسی خطرے کی صورت میں ریلی کے منتظمین انتظامیہ کو معلومات فراہم کرے گی۔
ریڈ زون میں جانے کی اجازات نہ ہو گی، ریلی کے مقررین کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز گفتگو نہیں کریں گے، کسی جماعت کا جھنڈا نذر آتش کرنے کی اجازات نہیں ہو گی۔
میونسپل کارپوریشن کے قواعد ضوابط پر بھی عملدار یقینی بنایا جائے گا، ایونٹ میں پاکستانی اقدار کی بھی پاسداری کی جائے گی، شقوں کی خلاف وزری کی صورت میں این او سی منسوخ کر دی جائے گی۔
معاہدے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر معاہدہ منسوخ کر دیا جائے گا، پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تقریر پر پابندی ہو گی۔