پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی سکیورٹی پر کتنا خرچ ہوا؟

لاہور(پاک ترک نیوز)

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے39 کروڑ92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظورکرایا تھا۔
رقم کینٹینرز لگانے، فورسز کے قیام وطعام اورشیلز کی خریداری کیلئے تھی۔
اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کینٹینرز تقریباً ایک ماہ رکھے گئے اور اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جس میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔
دستاویز کے مطابق اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ راولپنڈی سے واپس ہوگیا، اسلام آباد نہیں آیا۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#longmarch#PakTurkNews#pti