لاہور(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کے وواثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ۔
ن لیگ اور اس کے اتحادیوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا ۔ اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔