اسلام آباد(پاک ترک نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں ہی ملک میں آزاد اور منصفانہ انتخابات نہیں چاہتیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے پاکستان میں دھاندلی کے163 طریقوں میں سے 130 سےچھٹکارا پایا جاسکتاتھا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پتن کی حالیہ رپورٹ نےایک مرتبہ پھرثابت کر دیا کہ شرمناک حدتک متعصب اور کنٹرولڈ الیکشن کمیشن کی طرح ان دو مجرم مافیا خاندانوں نے EVMs کی مخالفت کیوں کی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں، جنہوں نے برسوں کی ریاضت سے دھاندلی کے فن میں اوجِ کمال تک مہارت حاصل کی ہے، آزادانہ و منصفانہ انتخابات چاہتی ہیں نہ ہی ہماری مقتدرہ (اسٹیبلشمنٹ)۔