چاہتا ہوں ہمارے نوجوان کبھی غلامی قبول نہ کریں،عمران خان

اپر دیر(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں ہمارے نوجوان کبھی غلامی قبول نہ کریں۔
اپر دیرمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے والدین نےتحریک پاکستان میں شرکت کی تھی۔پارٹی کامنشورتحریک پاکستان اورقراردادپاکستان سےلیا تھا۔
شہباز شریف کو اس لئے لائے کہ جو حکم آقا کا آئے گا کرے گا۔ہم پر بھی دبائو تھا آئی ایم ایف کا کہ پٹرول اور بجلی مہنگی کرو۔آج سارا پاکستان ایک ہی نعرہ لگا رہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل،بھارت،امریکا نے مل کرسازش کی۔ان تینوں ممالک نےبوٹ پالش کرنےوالےچیری بلاسم کومسلط کیا۔ان کوپتا تھا یہ بوٹ پالش کرکے سارے حکم مانے گا۔
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے پہلےحکم پرملک میں تاریخی مہنگائی کردی۔شہبازشریف نےپٹرول،ڈیزل کی قیمت 60 روپے بڑھادی۔ہماری حکومت میں بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میراجینامرنا پاکستان میں ہے۔کسی سےخوفزدہ نہیں اورنہ کسی کےسامنے جھکتا ہوں۔آئی ایم ایف نےہمیں پٹرول،ڈیزل کی قیمت 10روپےبڑھانےکاکہا تھا
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 10روپے بڑھانےکےبجائےپٹرول،بجلی کی قیمتوں کوکم کیا۔جب پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے توہرچیزکی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

@imrankhan#boner#chairmanpti#imrankhanjalsa#jalsa#PakTurkNews#ptiljalsa