چشمے سے نجات دلانے والی آئی ڈراپ تیار

لاہور(پاک ترک نیوز) چشمہ لگانے والے افراد کیلئے خوشخبری ، 15منٹ میں ایک ڈراپ کےذریعے آنکھوں کا دھندلا پن ختم ہو گا۔
چشمہ لگانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی اور امریکا نے 15 منٹ میں دھندلے پن سے نجات پانے اور صاف بینائی واپس لانی والی آئی ڈراپ بنا لی ہے جس کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی منظوری دے دی ہے۔
مارکیٹ میں آنے والا ایک نیا منظور شدہ آئی ڈراپ ان لاکھوں امریکیوں کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے جن کی عمر 40 یا اس سے زائد ہیں یا جو دھندلا پن کا شکار ہوں،یہ آئی ڈراپ ریڈنگ گلاسز کی جگہ لے گا جنہیں قریب سے دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دوا کم سے کم 15 منٹ میں اثر شروع کرتی ہے اور اس دوا کا ایک قطرہ 6 سے 10گھنٹے تک دھندلا پن ختم کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم روشنی یارات کو گاڑی چلانے والے افراد کیلئے یہ قطرے مؤثر نہیں اور 65 سال کی عمر والے افراد بھی اس سے مستفید نہیں ہوسکتے۔

#eyedrops#eyesproblems#PakTurkNewsAmerica