چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔
لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہورنے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چیئرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کھلاڑیوں کے روزگار کے لیے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کی بحالی کا بھی یقین دلایا۔

#chairmanpcb#Lahore#pakturknew#PakTurkNews#pmln#rameezraja#ranamashood