چین ،شمالی کوریا، میانمار اور بنگلہ دیش امریکی پابندیوں کی زد میں آگئے

واشنگٹن ڈی سی (پاک ترک نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے بلائی گئی ڈیموکریسی کانفرنس کے ختم ہوتے ہی امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بناتے ہوئے چین ،شمالی کوریا، میانمار اور بنگلہ دیش پر پابندیوں کا اعلان کردیا ہے ۔جبکہ اسکے اتحادیوں برطانیہ اور کینیڈا نے میانمار پر پابندیاں عائد کر دی ہیںجن میں ان ممالک کے مختلف اداروںاور افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قبل ازیںجمعہ کے روز منعقد ہونے والی ڈیموکریسی کانفرنس میں ایک سو سے زائد ممالک کے راہنماؤں نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے آمریتی رجحانات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمگیر سطح پر جمہور کی آواز کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امریکی صدر جو بائیدن نے کانفرنس میں اپنے اختتامی خطاب میں شرکاء کاشکریہ ادا کرنے کے ساتھ اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دنیا کے بیشتر ملکوں کی جانب سے عالمی سطح پر جمہوریت کے فروغ ، کرپشن کے خاتمے اور آمریتوں کے خلاف مشترکہ کاوشیں کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس مستقبل میں دنیا میں جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
مزید براں امریکی حکومت نے اسی ضمن میں چین، بیلارس اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے 12افراد کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

#China#PakTurkNews#southkoreaAmericaBangladesh