تیپائی(پاک ترک نیوز)چین اور تائیوان کی سرحد پر جنگ کے بادل منڈلانے لگے ۔ چینی لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود میں مشقیں کیں جس پر تائیوان کے طیاروں نے بھی اڑان بھرلی ۔ دونوں ممالک کے طیارے ایک موقع پر آمنے سامنے آ گئے۔ چین کی فوجی مشقوں سے تائیوان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوگیا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔چین نے فوجی مشقوں کے لیے بنائے گئے مشنز کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشن ملک کی خود مختاری کے تحفظ کے لیے بنائے گئے ہیں۔
تائیوان کے وزیردفاع چیو کیو چینگ نے خبردار کیا ہے کہ چینی فضائیہ نے فوجی مشقوں کے بہانے کسی قسم کی جارحیت کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔گزشتہ روز 27 چینی لڑاکا طیارے فوجی مشقوں کے نام پر ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے جس پر ملک کی فضائیہ کو متحرک کیا گیا ہے۔