بیجنگ (پاک ترک نیوز)
چین نے امریکی طیارے بوئنگ 737میکس اور یورپی طیارے ائر بس ۔اے320کا ہم پلہ مسفر بردار طیارہ سی۔ 919 تیار کر لیا ہے۔اورایوی ایشن ریگولیٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ طیارے کو پرواز کی اجازت بھی دے دی ہے۔
چین کےسرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کو امید ہے کہ چینی مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس اور ایئربس اے 320 کے ماڈلز کا مقابلہ کرے گا۔یہ طیارہ چین کی سرکاری کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ تاہم اس کے زیادہ تر پُرزے باہر سے منگوائے گئے ہیں۔
چین کی حکومت نے اس کی باقاعدہ منظوری دی ہے اور اس سلسلے میں جمعرات کو بیجنگ کیپٹل ایئرپورٹ پر ایک تقریب کا اہتمام بھی ہوا۔
دنیا کی دوسری بڑی ایوی ایشن کی مارکیٹ چین ہے۔ اس طیارے کو چین میں منظوری تو ملی ہے تاہم ابھی تک امریکہ اور یورپی اداروں کی جانب سے اس کو گرین سگنل نہیں ملا ہے۔چنانچہ اس قسم کے مزید طیاروں کی پیداوار کے لیے اس کمپنی کو مزید ایک اور لائسنس درکار ہوگا۔
دریں اثنا کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے کہا ہے کہ 28 کسٹمرز کی جانب سے ان کو 815 آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔