چین کا زمین کی مانیٹرنگ کرنے والا سٹیلائٹ مدار میں پہنچ گیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز ) 23 نومبر کو چین نے گاوفین-3-02 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ لانچ کیا۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق گاوفین-3-02 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو مدار میں پہنچا دیاگیا ہے۔
وی چیٹ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، سیٹلائٹ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر جیوکوان اسپیس پورٹ سے سے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
اس سیٹلائٹ کو سمندری آفات کو روکنے، ان کے نتیجے سے نمٹنے اور ماحولیات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ زرعی اور موسمیاتی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ مشن چانگ زینگ کیریئر راکٹ کا 398 واں لانچ تھا۔

China launches Gaofen-3-02 Earth observation satellitepak turk newsپاک ترک نیوزچائنہ ایرواسپیس کارپوریشنچینی سٹیلائٹ