چین کی سائیبر اسپیس ایڈمنسٹریشن رواں سال بھی سماجی میڈیا کی کڑی نگرانی جاری رکھے گی

بیجنگ(پاک ترک نیوز)
سائیبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے کہا ہےکہ وہ 2022 میں لائیو سٹریمنگ اور مختصر ویڈیوز میں غلط کاموں اور بددیانتی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔
انتظامیہ نےگذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ لائیو سٹریمنگ میں ٹِپنگ کے ضابطے کو مضبوط بنائے گی اور لائیو سٹریم کرنے والوں کو سزا دے گی جو اپنے ناظرین کو ٹِپ دینے کے لیے جھوٹی ترغیب دیتے ہیں۔ لائیو سٹریمرز کو جعلی ناظرین کی تعداد اور سیلز ڈیٹا ڈالنے پر بھی سزا دی جائے گی۔اسی طرح جن افراد نے تفریحی یا سماجی اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے گا ۔جبکہ انٹرنیٹ اکاؤنٹس جن پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہیں دوبارہ استعمال کرنے سے سختی سے روکا جائے گا۔مزید براںآن لائن افواہوں، جعلی جائزوں اور فروخت، بھوت پیروکاروں، اور "انٹرنیٹ واٹر آرمی” سےنمٹنے کے لیے کوششیں تیزکی جائیں گی۔
انتظامیہ کے نائب سربراہ شینگ رونگہوا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ادارہ الگورتھم ٹیکنالوجیز کے استعمال، موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے فراہم کردہ معلومات اور انٹرنیٹ اکاؤنٹس کے آپریشن کے ضابطے کو بھی قانونی دائرہ میںلائےگی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی اے سی نے 2021 میں آن لائن بدعنوانی کو روکنے کے لیےکاروائیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے دوران 1.34 بلین اکاؤنٹس کو سزا دی گئی، 7,200 سے زیادہ لائیو اسٹریمرز کو بدعنوانی پر پابندیکا سامنا کرنا پڑا اور 2,160 سے زیادہ موبائل ایپس کو ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا گیا۔

#beijing#cac#China#pakturknwes