گوادر(پاک ترک نیوز) پاکستان میں چینی سفارت خانے اور چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل کی ہے۔
امدادی ٹیموں نے شدید بارشوں کے باوجود دور دراز علاقوں میں پہنچیں اور کھانے پینے کی اشیا سمیت امدادی سامان تقسیم کیا۔
حکومت کی جانب سے گوادر کو آفت زدہ قرار دیئے جانے کے بعد چینی سفارتخانے نے فوری طور پر غریب خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کے انتظامات کیے تاکہ ناصرف ان کی مدد کی جاسکے بلکہ روزمرہ زندگی بھی جلد سے جلد معمول پر لائی جاسکے۔
اس موقع پر متاثرین نے بروقت امداد پر اپنے چینی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ چینی حکومت،، گوادر میں انفرااسٹرکچر، میڈیکل کی سہولیات اور تعلیم کے بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ سماجی اور معاشی زندگی میں ترقی اور بہتری پیدا ہو۔ یہ تمام منصوبے پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات اور باہمی محبت کا ثبوت ہیں۔