کراچی(پاک ترک نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے ریٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،ڈالر مزید19 پیسے مہنگا ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 19 پیسے اضافے سے 177 روپے 90 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوئی۔