ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 222روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرمزید 1 روپے 94 پیسے تک سستا ہوگیا، ڈالرانٹربینک میں 222 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
22 ستمبر سے ڈالر کی قیمت میں 16روپے سے بھی زائد کی کمی ہوئی، 22 ستمبر کو ڈالر 239 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ڈالر کی قیمت کم ہونے سے بیرونی قرصوں کے بوجھ میں 2300 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

 

#currency#inerbank#openmarket#PakTurkNews#usdollardollarkarachi