کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے قریب خودکش دھماکے میں 19افراد جاں بحق جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت کرتا ہے۔
مرکز کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طلباء یونیورسٹی کے پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے،اس علاقے میں رہنے والوں میں سے بہت سے ہزارہ اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں ماضی کے حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔