باکو(پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے آرمینیا سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ آذربائیجان کےساتھ امن معاہدہ کرے۔انہوں نے کہا کہ دوسری کاراباخ جنگ میں آذربائیجان کی فتح کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط ضروری ہیں۔ صدر علیئوف کی جانب سے یہ بیان اغدام کی جامع مسجد کے دورے کے دوران دیا گیا جسکی تعمیر نو کا کام جاری ہے۔ اغدام کارباخ جنگ کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے معاہدے کے تحت آرمینیا سے آزاد کروایا گیا تھا۔ اس دوران صدر علیئیوف نے کہا کہ اغدام صنعتی پارک میں پانچ کمپنیا ں اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے تعلقات 1991سے کشید ہیں جب آرمینیائی افواج نے بالائی کاراباخ پر قبضہ کر لیا لیکن بین الاقوامی قانون کے مطابق نگورنو کاراباخ اور ملحقہ مقبوضہ علاقوں آذربائیجان کا حق تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔
2020میں دوسری کاراباخ جنگ ہوئی جو روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوئی ۔ اس جنگ میں آذربائیجان نے آرمینیا کے قبضے سے کئی اہم شہروں اور 300کے قریب بستیوں اور دیہاتوں کو آرمینائی قبضے سے چھڑا لیا۔