کاروباری سہولت کیلئےویئر ہاؤسنگ عرصے کی مدت میں 25نومبر تک توسیع

اسلام آبادٗ  (پاک ترک نیوز) ایف بی آر کی جانب سے کاروباری سہولت کیلئےویئر ہاؤسنگ عرصے کی مدت میں 25 نومبر تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ متعین کردہ عرصہ سے زائد پر موجود نان کلیئرڈاشیا پر عائد سرچارج پر چھوٹ دی جائے گی۔زائد نان کلیئرڈاشیا پر عائد سرچارج معاف کیا جائے گا ۔
یہ اقدام مقصد تجارت اورصنعت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔اس کا مقصد کمرشل درآمدکنندگان کو سہولت دینا ہے۔
اس سہولت کا نوٹیفکیشن کے اجرا 30روزکیلئےہو گاجو25نومبر 2021تک نافذ العمل ہے۔

#PakTurkNewsFBR