کراچی ٹیسٹ ، قومی ٹیم پر شکست منڈلانے لگی

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ۔آسٹریلیا نے تیسرے دن کے اختتام پر 81رنز بنا لئے اور ان کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہے۔کینگروز کو میزبان ٹیم پر 489رنز کی بڑی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز بنالیے تھے۔ڈیوڈ وارنر صرف 7 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے، عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

شاہین اپنی پہلی اننگز میں صرف 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ 13 رنز بنا کر سوئپسن کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ امام الحق بھی بڑی ہٹ لگانے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اظہر علی کو مچل اسٹارک نے 14 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 6 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی جانب سے مچل سٹارک نے 3 اور مچل سوئپسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

#austrlia#PakTurkNews#pakvsaus#testmatchkarachiPakistan