کراچی ٹیسٹ ،506رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

کراچی (پاک ترک نیوز) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 506رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے ۔ قومی ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 24رنز بنا لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 506رنز کا ہدف دیا ۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو آسٹریلوی بائولرز نے اچھی بائولنگ کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستانی اوپنر امام الحق پانچویں اوور کی 5ویں بال پر نتھن لیون کا شکار بن گئے جبکہ اظہر علی 6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 81 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، 97 رنز پر مارنس لبوشین کو شاہین شاہ آفریدی نے آوٹ کیا تو مہمان ٹیم نے دوسری اننگز بھی ڈکلیئر کر دی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 506 رنز کا ہدف مل گیا۔
گذشتہ روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم کے بلے باز عثمان خواجہ 35 اور مارنس لبوشین 37 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

#austrlia#PakTurkNews#pakvsaus#testmatchkarachiPakistan