کروٹ پروجیکٹ یونٹ -1کا شاندار آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ یونٹ -1 ، ”ویٹ ٹیسٹ “ کی کامیابی کے بعد مورخہ 30 اپریل 2022سے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے یہ یونٹ 180 میگا واٹ کی استعداد کے ساتھ مسلسل قومی گرڈ میں توانائی کے اضافے کا سبب بن رہا ہے ۔


720 میگا واٹ کے 500 کلوواٹ سوئچ یارڈز پر مشتمل کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے مورخہ 02 اپریل 2022کو بیک انر جائزیشن کے عمل کی تکمیل کر لی گئی تھی اور اب کروٹ پروجیکٹ کے یونٹ -1 کی مکمل فعالیت اس منصوبے کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے ۔ مزید براں ، یونٹ -2 کیلئے ویٹ (wet)لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور کروٹ HPP کی ٹیم NTDCکے تعاون سے شیڈول کے مطابق بقیہ یونٹس کی جانچ اور کمیشننگ کیلئے مصروف عمل ہے ۔


اس پُر مسرت موقع پر کروٹ پاور کمپنی کے سی ای او مسٹر وانگ منشینگ کے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے چینی اور پاکستانی عملے کی محنت کا ثمر ہے ۔ یونٹ -1 سے پیدا ہونے والی توانائی پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے اور نیشنل گرڈ کی بہتری کیلئے مدد گار ثابت ہو گی ۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا بروقت آغاز پاکستان کو مستقبل میں درپیش توانائی کی کمی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے معاون ہے ۔
کروٹ ہائیڈرو پروجیکٹ سی پیک کے تحت چلنے والا پن بجلی کا پہلا بڑا منصو بہ ہے ۔ یہ منصو بہ 720 میگا واٹ کی استعداد رکھتا ہے اور تکمیل کے بعد اس منصو بے سے تقریبا ً 3.2بلین کلو واٹ صاف توانائی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی ۔ یہ منصو بہ ملک میں تقریباً 50 لاکھ صارفین کی بجلی کی طلب کو پورا کرے گا جس کی بدولت بجلی کی فراہمی کا دبائو واضح طور پر کم ہو گا ۔ 2022 کے وسط تک اس پروجیکٹ کے کمر شل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا ۔ کروٹ پروجیکٹ کیلئے چائنا تھری گورجز کا رپوریشن نے مالی تعاون فراہم کیا ہے اور یہ منصو بہ دنیا میں انفرااسٹر کچر کی ترقی کے عالمی مشن کو ” کلین اینڈ گرین تقاضوں “ کے مطابق پورا کرنے کی راہ میں اہم قدم ہے ۔

 

#energy#karoothydro#Lahore#light#PakTurkNews#prject