کورونا بے قابو ،4افراد جاں بحق شرح 4فیصد سے بڑھ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)ملک میں کورونا بے قابو ہونا شروع ہو گیا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے 4مریض جاں بحق جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے بڑھ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا سے چارافراد انتقال کرگئےجبکہ126 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔

#coronavacaine#COVID-19#islamabad#PakTurkNewscoronavirus