کورونا کے باعث دس امیر ترین شخصیات کی دولت میں د گنا اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) کورونا کے باعث جہاں غریب آدمی کا بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے وہیںپر دنیا کی امیر ترین شخصیات کی دولت میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا کی 10امیر ترین افراد کی دولت دوگنا بڑھ گئی ہے۔ٹیسلا کے سی ای ا و ایلون مسک اور ایما زون کے جیف بزوس سمیت دنیا کے دس امیر ترین افراد کی دولت 7کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15کھرب ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی کنفیڈریشن اوکسفیم Oxfam کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک امیر ترین افراد کی دولت 7 کھرب ڈالر سے بڑھ کر 15 کھرب ہوگئی۔
فوربز میگزین کے ارب پتیوں کی فہرست سے لیے گئے اعداد و شمار کے مطابق، وبائی امراض کے پہلے 20 مہینوں میں ایلون مسک کی دولت میں 10 گنا اضافہ ہوا اور وہ 294 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی دولت 67 فیصد بڑھ کر 203 بلین ڈالر ہو گئی، فیس بک کے مارک زکربرگ کی دولت دگنی ہو کر 118 بلین ڈالر ہو گئی، جب کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی دولت 31 فیصد بڑھ کر 137 بلین ڈالر ہو گئی۔
اوکسفیم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران دوسری طرف دنیا بھر میں عدم مساوات کے باعث نا صرف غربت بڑھی بلکہ ہر چار سیکنڈ میں ایک موت بھی واقع ہوئی۔ اوکسفیم کے مطابق 2030 تک 3.3 ارب لوگ روزانہ 5 اعشاریہ 50 ڈالر سے بھی کم پر زندگی گزار رہے ہوں گے۔
ادارے کا کہنا ہے جہاں دنیا میں 99 فیصد لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہوئی وہاں ان 10 افراد کی آمدنی میں ایک دن میں 1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

#amazon#amazone#elonmusk#jeffbezos#markzingerburger#PakTurkNews#teslafacebook