کیا جوکووچ آسٹریلین اوپن کھلیں گے یا ملک بدر ہوں گے فیصلہ پیر کو ہوگا

میلبورن (پاک ترک نیوز) نو بار کے آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن نواک جوکووچ کیا دسویں بار ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے کھیل سکیں گے یا انہیںاس کا فیصلہ اب آسٹریلوی وفاقی عدالت پیر روزہونے والی کیس کی سماعت میں کرے گی ۔
چھ روز قبل آسٹریلیا پہنچنے والے جوکووچ کو آسڑیلوی بارڈر سیکورٹی فورس نے میلبورن ائرپورٹ پر قرنطینہ کے استثنیٰ کے تسلی بخش دستاویزات نہ ہونے پر انکا ویزا منسوخ قرار دیتے ہوئے روک لیا تھا اور بعد ازاںجوکووچ کے اس فیصلے پر اپیل کا حق استعمال کرنے کے فیصلے پر اپنے زیر انتظام ائرپورٹ کے قریبی ہوٹل میں منتقل کر دیا تھا۔
جوکووچ نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ دسمبر میں کووڈ ۔19 کا شکار ہوئے تھے اب 30 دسمبر سے قبل وہ پوری طرح صحت یاب ہوچکے تھے ۔جس پر انکی قرنطینہ سے استثنیٰ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے آسٹریلوی محکمہ داخلہ نے درخواست منظور کی تھی۔ اب عدالت نے محکمہ داخلہ کو اتوار کے روز تک عدالت میں اپنا مؤقف پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جبکہ اپیل کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔

 

#australia#australianopen#novakdjokovic#PakTurkNews#tennis