کیا میں ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کاپول میں صارفین سے سوال

نیو یارک(پاک ترک نیوز)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک امریکی ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے ٹویٹر پر ایک پول میں صارفین سےسوال کیا ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورک کی انکی قیادت کے حق میں یا اس کے خلاف ووٹ دیں۔
گذشتہ شب ٹوئٹر پر ڈالے گئے اس پول میںا نہوں نے لکھا ہے کہ کیا مجھے ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے؟ آپ اپنی رائے دیں میں اس رائے شماری کے نتائج کی پابندی کروں گا۔
ٹوئٹر کے اعداد وشمار کے مطابق تقریباً 1.32 ملین صارفین پہلے ہی اس پول میں حصہ لے چکے ہیں جو 12 گھنٹے جاری رہے گا۔ ابھی تک، ووٹ ڈالنے والوں میں سے 53 فیصد کا خیال ہے کہ مسک کو اپنا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
مسک نے 27 اکتوبر کو اپنی سوشل میڈیا سروس کی خریداری مکمل کی۔ خریداری کے فوراً بعدانہوں نے کئی اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ڈیٹا بیس پر پوسٹ کی گئی دستاویزات کے مطابق مسک نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کر دیا اور سوشل میڈیا نیٹ ٹو کا واحد لیڈر بن گیا ہے۔

#elonmusk#meta#newyork#PakTurkNews#spacex#tesla#worldrichestmanfacebook