واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
روسی ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں دعویٰ کیا ہےکہ یوکرین کے علاقے ڈونیسک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیاہے اور کہا گیا ہے کہ وہ امریکی لڑائی میں مارے گئے ہیں۔یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اپنے فوجی یوکرین سے نکال لیے گئے تھے تاکہ امریکہ روس کے ساتھ براہراست جنگ سے بچ سکے۔
امریکی فوج نے روسی ذرائع ابلاغ کے دعووں کو جعلی خبرقرار دیا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ روسی اخبار پراوڈا نے جن فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی وہ زندہ ہیں اور انکا فوج سےکوئی تعلق نہیں ہے۔