کیبل میں خرابی ،پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہونے کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سے افریقہ جانے والی انٹرنیٹ کیبل سروس معطل ہوگئی ہے۔ سی ایم وی 4انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی روز بھی لگ سکتے ہیں ۔سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ سپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کی کمی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتارکم ہوگئی ہے۔ رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتارمزید متاثرہونے کا خدشہ ہے۔
ٹیلی کام سیکٹرذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو دیگر کیبلز پر منتقل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کے کام میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

#inernet#PakTurkNews