کینیا : مسافر بس دریا میں گرنے سے 34افراد ہلاک

نیروبی (پاک ترک نیوز) کینیا میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 34افراد ہلاک اور 14زخمی ہو گئے ۔ حادثہ بس کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا ۔
کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی۔ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔
بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ممکنہ طور پر بس کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ یہ بس ماڈرن کاسٹ کمپنی کی ملکیت ہے۔
کینیا میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں کئی نقائص ہیں صرف گزشتہ برس ٹریفک حادثات میں 4 ہزار 579 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

# passengerbus#accident#bus#felloffabridge#keyna#Nairobi#PakTurkNews