گال ٹیسٹ ،پاکستان کیخلاف دوسری اننگز میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

کولمبو(پاک ترک نیوز) سری لنکا کے شہر گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف میزبان سری لنکا کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے ۔
میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں6وکٹوں کے نقصان 222رنز بنالئے ہیں ۔اس کی مجموعی برتری 226رنز ہو گئی ہے ۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں سری لنکا کے 222رنز کے جواب میں 218 بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور یاسر شاہ نے دو وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، سری لنکا کے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، اوشادہ فرنینڈو 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ کوشال مینڈس 76 رنز کی اننگز کھیلی۔
دوسرے روز کے اختتام تک سری لنکا نے دوسری اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 218 رنز بنائے، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

#colombo#galetest#PakTurkNews#slvspak#Srilanka#testmatch#testmtchPakistan