گریڈ 17سے 22کے افسران کو ملنے والے ایگزیکٹو الائونس کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وفاق کے گریڈ 17سے 22کے افسران کیلئے منظور کیا گیا 150فیصد ایگزیکٹو الائونس کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا ۔اب اس الاؤنس کو تنخواہ کا حصہ بنانے کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مالیات نے دیگر پانچ ایڈ ہاک الاؤنسز کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 15 فیصد پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مالیات نے وفاق کے زیر انتظام کام کرنے والے بیورو کریٹس کیلیے منظور کیے گئے 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹی فکیشن روک لیا ہے ۔
یاد رہ کہ کہ 10 جون کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کے لیے 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی ۔

 

#executiveallounce#federalgovernment#federalgovernmentofpakistan#grade17#grade22#islamabad#PakTurkNewsgovt