اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیےہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.23فیصد کا اضافہ ہواہے جس کی شرح 14.31فیصد تک پہنچ گئی۔ایک ہفتے میں 25 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جبکہ4اشیاکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ٹماٹر 10روپے 71پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئےہیں ،ایل پی جی گھریلو سلنڈر 90 روپے 31 پیسے بڑھی ہے جس سے قیمت 2411.77روپے ہوگئی ۔چینی کی فی کلو قیمت میںبھی 3مروپے 77پیسے کا اضافہ ہواہے ۔چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔
انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگےہونے سے ان کی فی درجن قیمت 175 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل 19 روپے 30پیسے مہنگا، قیمت 1800روپے سے تجاوز کرگئی ۔ڈھائی کلو برانڈڈ گھی کی قیمت میں بھی 7روپے 4پیسے کا اضافہ ہواہے ۔زندہ مرغی سمیت گڑ، دال ماش، باسمتی چاول، دال مسور بھی مہنگی ہوئی ہیں۔ایک ہفتے میں کیلے، دال مونگ، پیاز اور لہسن سستے ہوئے۔