گول مشین ارنگ ہالینڈ 10ارب روپے سالانہ کمانے والے کھلاڑی

لندن (پاک ترک نیوز) گول مشین نارویجیئن سپر اسٹار ارلنگ ہالینڈ کو مانچسٹر سٹی 80کروڑ روپے ماہانہ یعنی 10ارب روپے سالانہ ادائیگی کر رہا ہے ۔ گول مشین کی اشتہارات اور بونس کی آمدنی اس سے الگ ہے ۔
بین الاقوامی فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے ایک ہفتے میں 8 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ کمائی کی جو 45 ملین پاؤنڈ سالانہ بنتا ہے۔ ارلنگ ہالینڈ کے اکاؤنٹ میں بونس سمیت 51 ملین پاؤنڈ منتقل ہوئے۔
نارویجیئن سپر اسٹار ارلنگ ہالینڈ مانچسٹر سٹی میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے معروف فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے معاہدہ کر رکھا ہے۔
ارلنگ ہالینڈ اس وقت انگلش پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔ ارلنگ ہالینڈ کا خواب تھا کہ وہ انگلش پریمیر لیگ میں شرکت کریں اور انہیں لیگ کے مضبوط کلب مانچسٹر سٹی نے اس سیزن میں خرید لیا۔
مانچسٹر سٹی نے رواں سال طاقتور اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کے ساتھ مختلف شرائط پر معاہدہ کیا ہے۔

#eronholand#football#footballer#match#PakTurkNews