اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سرچ انجن نے بطور کمپنی پاکستان میں رابطہ آفس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل حکام سے رابطے جاری ہیں، دسمبر کے دوسرے ہفتے میں وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے،گوگل وفدسےملاقات میں پالیسیز،مسائل، حکومتی تعاون سمیت دیگرامور پرگفتگو ہوگی۔گوگل آفس کا قیام پاکستانی صارفین کیلئےاہم سنگ میل ثابت ہوگا،گوگل ایشیا پیسیفک نےسیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کروالی ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ گوگل آفس یوٹیوب سمیت گوگل کی تمام ایپلی کیشنزسےمتعلق امورکی نگرانی کرےگا جس سے ایڈورٹائزنگ سےمتعلق معاملات پرصارفین کوفوری ریسپونس مل سکےگا۔گوگل کو وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کی جانب سےبھرپور تعاون حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں اپنا رابطہ آفس کھولنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،امید ہے فیس بک بھی اس ضمن میں جلدہی اپنافیصلہ جاری کرے گا۔