گوگل پلے سٹور بندش ،وزیر خزانہ فوری نوٹس لیکر سٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں،وزیر آئی ٹی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق کا کہنا ہے کہکچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھا گیا تھا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ خط میں سٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیر خزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

#aminulhaq#applications#googleplaystore#islamabad#it#PakTurkNews#statebankGoogle