میڈرڈ(پاک ترک نیوز)
ہسپانوی نوعمر ٹینس سٹار وائز کارلوس الکاراز نے اپنے شاندار سفر کو جاری رکھتے ہوئے تین بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر میڈرڈ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دینے کے بعد الکاراز نے گذشتہ روزعالمی نمبر 1 سربیا کے جوکووچ کو ساڑھے تین گھنٹے کے سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے میں 6-7، 7-5 اور 7-6 سے زیر کیا۔اس فتح نے 19 سالہ نوجوان کو 17 سالوں میں عالمی نمبر 1 کو شکست دینے والا سب سے کم عمر کھلاڑی بنا دیا۔فائنل میں، الکاراز کا مقابلہ الیگزینڈر زویریف یا سٹیفانوس سِتسیپاس سے ہوگا۔