ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،امریکہ

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی،ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات ہیں، اپنے شراکت داروں کے درمیان تناؤ کم کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی ہر ممکن مدد کو تیار ہے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان امریکا کا پارٹنر ہے۔
نیڈپرائس نے کہا کہ کشمیر پر دونوں ملکوں کو مل کر بات چیت کرنا ہوگی،ہمیں کہا گیا تو مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

#kashmir#NedPrice#PakTurkNews#relation#washingtondcindiaPakistan