لندن (پاک ترک نیوز)
یورپ میں توقع سے کم سردی پڑنے کے نتیجے میں دی آئی سی ای ڈاٹ کام کے مطابق، جون کے وسط کے بعد پہلی بار یورپ میں گیس کی قیمت1,200 ڈالرفی 1,000 کیوبک میٹر سے نیچے آگئی ہے۔
ہالینڈ میں ٹی ٹی ایف مرکز میں نومبر کے سودوں کی قیمت1,175 ڈالرفی 1,000 کیوبک میٹر یا 115.56 یورو فی میگا واٹ آوورپر آگئی ہے۔
یورپی یونین کے گیس کے ذخائر اپنی آخری حد کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ مگر تاحال خطہ ہلکے موسم کا سامنا کر رہا ہے، اور بجلی کی پیداوار میں ہوا سے بجلی کا حصہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ یہی وجوہات ہیں جوآئندہ ماہ کے گیس کے سودوں کی قیمتوں میں کمی کے عوامل میں معاون ہیں۔