یورپی یونین نےسفری پاس کیلئے کووڈ۔19ویکسین کے 9 ماہ کارآمد رہنے کی شرط عائد کر دی

برسلز (پاک ترک نیوز)یورپین کمیشن نے یورپی یونین میں شامل27ملکوں پر پابندی عائد کردی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو سفری پاس کے اجراء سے قبل انہیں لگائی جانے والی کرونا ویکسین کے 9ماہ کارآمد رہنے کو یقینی بنائیں۔
اس سلسلے میں منگل کے روز یہاں یورپین کمیشن نے نئے قاعد کی منظوری دے دی ہے جن کے تحت یونین کے تمام 27رکن ملک یکم فروری سے ان قواعد پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔جن کے تحت یورپی یونین کے رکن ملکوں کے شہریوں کو لگائی جانے والی معمول کی کووڈ۔19ویکسین کےلگائے جانے کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسکا 9ماہ تک مؤثر رہنا یقینی بنایا جائے گا۔
ان نئے قواعد کو یورپی پارلیمنٹ کی سادہ اکثریت یا یورپی یونین کے رکن ملکوں کی دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومتیں تبدیل کر سکتی ہیں۔ تاہم موجودہ حالات میں ان نئے قواعد کو رکن ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

#COVID-19#PakTurkNewsEurope