یورپ میں گیس کا بحران بڑھنے لگا

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کی جانب سے عائدکردہ پابندیوں کے باعث یورپ میں گیس کی فراہمی کا بحران بڑھتا جارہا ہے۔ روس کی سرکاری کرمپنی گیز پروم پر پابندیوں کے بعد یورپی ممالک پر گیس کی متبادل فراہمی کیلئے دباو بڑھ گیا ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
روس نے رواں ہفتے گیز پروم کے یورپی ذیلی اداروں پر پابندیاں عائد کیں جنہیں جرمنی نے گزشتہ ماہ ٹرسٹ کے ماتحت کردیا تھا ۔
اس کے علاوہ روس کی جابن سے یورپ پائپ لائن کے پولش حصے کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا۔کریملن نے کہا کہ پابندیوں سے متاثرہ کمپنیوں کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں ہو سکتے اور نہ ہی وہ روسی گیس کی فراہم کرنے میں حصہ لے سکتی ہیں۔
روسی حکومت نے ان کمپنیوں کو نشانہ بنایا جو روس پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں تھیں۔
جرمنی جو یورپ میں روس کا سب سے بڑا گاہک ہے نے بھی متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔
پولینڈ اور بلغاریہ کو بھی گزشتہ ایک ماہ سے روسی گیس کی سپلائی معطل کردی گئی ہے کیونکہ ان ممالک کی جانب سے ادائیگیوں کے نئے طریقہ کو اپنانے سے انکار کیا گیا تھا۔
گزشتہ سال یورپی یونین کے ممالک کو روس سے تقریباً 155 بلین کیوبک میٹر گیس حاصل ہوئی۔