یونانی قبرص آگ سے کھیل رہا ہے:ترک جمہوریہ شمالی قبرص

ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ نے YPGگروپ کے نام نہاد سیاسی ونگ PYDکو ملک میں دفتر کھولنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ PYD دہشتگرد تنظیم PKK سے منسلک ہے۔
ترک قبرصی وزیر خارجہ ارطغرل اوغلو نے کہا ہے کہ یونانی قبرص کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ آگ سے کھیل رہا ہے۔
انہو ںنے مزید کہا کہ پی کے کے بدنام زمانہ دہشتگرد کورماز ، جسے نام نہاد نمائندہ دفتر کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا ہے ، نے اعتراف کیا ہے کہ یونانی قبرص پی کے کے نامی دہشت گرد گروپ کی ماضی میں حمایت کرتا رہا ہے۔
ارطغرل اوغلو نے یہ بی کہا ترک قبرص قاتلوں کے آپس میں تعاون سے حیران نہیں ہوا۔ انکا اشارہ یونانیوں کی جانب سے منقسم جزیرے پر ڈھائے جانے والے مظالم اور PKK/PYD کی شام اور ترکی میں دہشتگردی کی کاروائیوں کی طرف تھا۔
ارطغرل اوغلو نے کہا کہ ہمیں اس تعاون کا پہلے سے علم تھا لیکن دفتر کھلنے سے یہ تعاون باضابطہ شکل اختیار کر گیا ہے۔

#PakTurkNews#pkk#PYD#terrorism#TURKCYPRUS