کیف(پاک ترک نیوز) یوکرائن میں سرکاری ویب سائٹس پر بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے ۔ سائبر حملے کے باعث وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس بند ہو گئیں۔اہم سرکاری اداروں پرسائبرحملے کے بعدیورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
یوکرائن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری محکموں کی ویب سائٹس عارضی طو پر بند ہوگئی ہیں جن کی بحالی کیلئے ماہرین کام کر رہے ہیں ۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائبرحملے کے ذمہ داروں سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن روس یوکرائن پرحملوں کا طویل ریکارڈ رکھتا ہے۔ سائبرحملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے یوکرائن میں سائبرحملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کوئی شواہد تو نہیں ملے لیکن ہم تصورکرسکتے ہیں کہ اس سائبرحملے کے پیچھے کون ہے۔